Home مقبوضہ بلوچستان ڈیرہ بگٹی : 25 سے زائد افراد جبری گمشدہ ،14 کی شناخت...

ڈیرہ بگٹی : 25 سے زائد افراد جبری گمشدہ ،14 کی شناخت ہوگئی

0
6

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گزشتہ تین دنوں میںفوجی آپریشن کے نام پر 25 سے زائد افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ افراد میں مختلف طبقات کے لوگ شامل ہیں، جن میں لیویز اہلکار، ڈاکٹر، طلبا، کسان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

اس سلسلے میں بی آر پی کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ کئی روز سے ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچ ریپلکن پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی فورسز نے گذشتہ چند روز میں ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔

پارٹی کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن اور گھروں پر چھاپوں کے چلتے پاکستانی فورسز گذشتہ کئی روز سے بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کررہی ہے۔

بی آر پی کے مطابق پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والوں میں لیویز ایس ایچ او طارق بگٹی، ان کے بھائی مرتضیٰ بگٹی، ان کے کزن رئیس بگٹی شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی سے مزید افراد جبری گمشدگی کا نشانہ بننے ہیں۔

بلوچ ریپبلکن پارٹی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مزید تفصیلات شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہی ڈاکٹر وزیر، ولد میشو بگٹی کو جبری لاپتہ کردیا ہے جبکہ آج صبح پاکستانی فورسز نے ڈیرہ بگٹی سے کمسن نوجوان زاہد ولد عثمان بگٹی کو اغوا کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ رات گئے ٹیکہ خان بگٹی کے بیٹے قاسم کو پاکستانی فوج نے ڈیرہ بگٹی شہر سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔

بی آر پی کے مطابق گذشتہ چند روز میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے ڈیرہ بگٹی کے مختلف مقامات سے 25 کے قریب مقامی بگٹیوں کو چھاپوں میں جبری گمشدگی کا نشانہ بنا چکی ہے جن میں مقامی لیویز اہلکار بھی شامل ہیں۔

‎فضل حسین ولد میر دوست بگٹی ان متاثرین میں شامل ہیں جنہیں پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات ڈیرہ بگٹی شہر میں چھاپوں کے دوران جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔اسکے علاوہ جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والوں میں پراھو بگٹی ولد طاہو خان بگٹی، برکت بگٹی شامل ہیں۔

دوسری جانب مقامی ذرائع نے لاپتہ کئے جانے والے 14 افراد کی شناخت کی ہے، جن میں زاہد ولد عثمان بگٹی، احسان ولد حبیب اللہ بگٹی، بٹھو ولد میر دوست بگٹی، مصطفیٰ ولد احمد علی بگٹی، پاہی ولد رند علی بگٹی، دلاور ولد زرین بگٹی، برکت ولد زرخان بگٹی، شیر جان ولد بری بگٹی، مرتضیٰ ولد وڈیرہ گل گہور بگٹی، طارق ولد وڈیرہ گل گہور بگٹی، قربان ولد وڈیرہ گل گہور بگٹی، قاسم ولد ٹکا بگٹی، ظفر اللہ ولد طاو بگٹی، علی بگٹی، کالا ولد ٹھپہ بگٹی، ڈاکٹر وزیر ولد میشو بگٹی، فضل بگٹی، جمعہ بگٹی، رائیس بگٹی، فضل حسین ولد میردوست بگٹی، رندعلی بگٹی ،احتشام ولد حبیب اللہ بگٹی ، خیرخان ولد شیر خان بگٹی شامل ہیں جبکہ دیگر کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here