ڈیرہ بگٹی و گوادر سے ایس ایچ او سمیت 6 افراد فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچوں کی جبری گمشدگیوں میں تیزی واضافہ تشویشناک صورت اختیار کر چکاہے ۔

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور گوادر سے فورسزوخفیہ نے ایس ایچ او سمیت مزید 6 افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

ڈیرہ بگٹی سے اطلاعات ہیں کہ فورسز و خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے لیویز فورس کے ایس ایچ او طارق بگٹی، ان کے بھائی مرتضیٰ بگٹی اور کزن رئیس بگٹی کو حراست میں لیکر جبری طورپر کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں کو تین دن قبل لاپتہ کردیا گیا ہے۔

لاپتہ افراد کے لواحقین نے ان کی فوری بازیابی و انصاف کی اپیل کی ہے ۔

دوسری جانب گوادر سے اطلاعات ہیں  فورسز نے دورو چیک پوسٹ کے قریب سے3 نوجوانوں کو دوران سفر حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تینوں کی شناخت فیصل بلوچ، حمزہ اور موسیٰ کے ناموں سے ہوگئی ہے جو ضلع کیچ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

بلوچ نیشنل مومنٹ کے انسانی حقوق کے ادارے پانک نےمذکورہ تینوں نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ انہیں گذشتہ روز 17 اکتوبر فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

Share This Article
Leave a Comment