بلوچستان کےعلاقے جھل مگسی نورانی میں پکنک منانے کیلئے آنے والے 5 افراد گاڑی سمیت اغوا کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے نورانی میں گزشتہ روز پکنک منانے کیلئے آنے والے 5 افراد سالار خان مگسی ،درگاہی خان مگسی ،نور محمد محرم خان ،عمر خان عمرانی کو نا معلوم مسلح افراد جن کی تعداد آٹھ بتائی جارہی ہے گاڑی سمیت اغواءکرکے نا معلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔
اب تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ خاندانی ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے پانچوں افراد بازیاب گھر پہنچ گئے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔