ڈاکٹر ماہ رنگ و سمی دین کی پشتون قومی جرگے کیخلاف ریاستی کریک ڈائون کی مذمت

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

سرگرم و متحرک انسانی حقوق وسیاسی کارکنان اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور سمی دین بلوچ نے پشتون قومی جرگے کیخلاف ریاستی کریک ڈائون کی مذمت کی ہے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ میں پشتون قومی جرگہ کو روکنے کی کوشش میں پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) کے خلاف سیکورٹی فورسز کی جانب سے طاقت اور تشدد کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے سیاسی کارکنوں پر تشدد اور منظور پشتین پر قاتلانہ حملہ پشتون عوام کی آواز کو خاموش کرنے کی کوششیں ہیں۔ پشتون سیاسی کارکنوں کے خلاف طاقت کا استعمال فوری طور پر بند کیا جائے۔

ان کا کہناتھا کہ میں انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف ریاستی تشدد اور طاقت کے استعمال کا فوری نوٹس لیں۔

https://twitter.com/MahrangBaloch_/status/1842163242627707347

اسی طرح سمی دین بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ پشتون تحفظ مومنٹ کے خلاف کریک ڈاؤن اور قومی جرگے کو روکنے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پی ٹی ایم کے کئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری اور انکے گھروں میں چھاپے چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

https://twitter.com/SammiBaluch/status/1842584630840504335

سمی بلوچ نے کہا کہ بلوچ اور پشتون اپنی سرزمین پر کوئی سیاسی جلسہ پروگرام کا انقاد بھی اپنی مرضی سے نہیں کرسکتے اگر پرامن سیاسی جرگہ یا جلسے کا اعلان کریں تو بھرپور ریاستی طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے پشتون بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور جبر کے خلاف مزاحمت پر فتح مظلوموں کے حصے میں آتی ہیں ۔

Share This Article
Leave a Comment