انورا کمارا ڈسانائیکا سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے، آج حلف اٹھائینگے

0
17

بائیں بازو کے سیاسی رہنما انورا کمارا ڈسانائیکے سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ یہ اعلان ووٹرز کے دوسرے ترجیحی ووٹوں کی گنتی کے بعد کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے الیکشن کمیشن نے آج اتوار کے روز صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد بائیں بازو کے مارکسسٹ رہنما انورا کمارا ڈسانائیکے کی جیت کا اعلان کیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے کل ووٹوں میں سے 42.31 فیصد پیپلز لبریشن فرنٹ پارٹی کے لیڈر انورا کمارا ڈسانائیکے کی حمایت میں ڈالے گئے۔ اس دوڑ میں 32.76 فیصد ووٹوں کے ساتھ اپوزیشن رہنما ساجیت پریماداسا دوسرے نمبر پر رہے اور 2022ء سے اب تک سری لنکا کے صدر رہنے والے رانیل وکرما سنگھے 17.27 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق 55 سالہ انورا کمارا ڈسانائیکے کل پیر کے روز صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔

انورا کمارا ڈسانائیکا ایک زمانے میں مارکسسٹ پارٹی کے رہنما تھے اور ان کا ماضی پُرتشدد کاروائیوں سے داغدار ہے۔ انورا کمارا ڈسانائیکا کی پارٹی نے سن 1970 اور 1980ء کی دہائیوں میں دو ناکام بغاوتوں کی قیادت کی تھی، جس میں 80,000 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے اور اس پارٹی نے گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں چار فیصد سے بھی کم ووٹ حاصل کیے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here