ضلع واشک ریاستی حمایت یافتہ مسلح افراد کی جارحیت جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ضلع واشک کے کئی علاقوں میں ریاستی حمایت یافتہ مسلح افراد کا دھاوا کل سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع واشک سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ریاستی حمایت یافتہ مسلح افراد المعروف ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں،صحمد کودک والاا، صحمد ولد عزیز راخشان والا، سیعداللہ راغے والا اوربرکت علی نے اپنے پچاس کارندوں کے ساتھ ضلع واشک کے علاقے گجلی کور، راغے کور،انجیرہ کور،تیرکش کور میں دھاوا بول کر درجنوں گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ تاحال مذکورہ علاقوں میں موجود ہیں اور لوگوں کی مال مویشوں سمیت گھروں میں موجود تمام اشیاء کا صفایا کر رہے ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ ریاستی حمایت یافتہ مسلح افراد نے عبدالبنی ولد محمود کے گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ انکو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکے تمام مال موشیوں کو بھی لوٹ لیا ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ ریاستی حمایت یافتہ افراد تاحال ان لوگوں میں موجود ہیں اور لوگوں کو سخت اذیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تمام اب تک سینکڑوں بھیڑ،بکریاں ان لوگوں نے دو فوجی ٹرکوں میں لاد کر وہاں سے روانہ بھی کیے ہیں۔

واضح رہے کہ گجلی گور میں داخلے کی دونوں اطراف پاکستانی فوج کی چوکیاں اور ایک کیمپ موجود ہے، جبکہ اسکی طرح راغے کور، انجیرہ کور،تیرکش کور کے داخلی و خارجی علاقوں میں بھی فوجی چوکیاں اور کیمپ قائم ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment