مستونگ: فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ صحافی بھائی سمیت بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والاصحافی بھائی سمیت بازیاب ہو گیا ہے۔

صحافی ظہیر احمد مینگل اور انکے بھائی محمد عامر آج بروز جمعرات کوبازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

صحافی ظہیر مینگل اور انکے بھائی محمد عامرکو7 ستمبر کی رات 3 بجے کلی ٹنڈلان مستونگ میں ان کے گھر سے فورسزنے چھاپہ مارکرگرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

بعد ازاں لواحقین کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے گھر کے مکینوں پر تشدد بھی کیا اور موبائل فونز بھی چھینے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment