خاران: گرلز کالج کے اندر فوجی چوکی قائم کرنے کیخلاف طالبات کا احتجاج

0
16

بلوچستان کے علاقے خاران میں گرلز کالج کے اندر پاکستانی فوج کی چوکی قائم کرنے کے خلاف طالبات نے احتجاج کیا۔

طالبات کا کہنا ہے کہ گرلز کالج کے اندر فورسز کی چوکیاں قائم کرنا نہ صرف قومی روایات کے خلاف ہے بلکہ کالج پر قبضہ کرنے کی سازش بھی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے فوری طور پر چوکی قائم کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضع رہے کہ 26 اگست کو بی ایل اے کے آپریشن ہیروپ کے بعد پاکستانی فوج نے بلوچستان کے شہری آبادیوں میں مکمل طور پر فوجی جارحیت کاآغاز کیا ہے ۔ہزاروں کی تعداد میں سول سوسائٹی م طلبا، سیاسی و سماجی کارکنان ، اساتذہ و عام افراد کو بی ایل اے سے جوڑ کر ان کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیئے اور تعلیمی اداروں اورشاہرائوں پر مزید چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here