بلوچستان میں مشتبہ افراد کو3 ماہ قید میں رکھنے کیلئے حراستی مراکز کے قیام کا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کی وفاقی حکومت نے بلوچستان میں کسی بھی مشتبہ افراد کو تین ماہ قید میں رکھنے کے لیے حراستی مراکز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان حکومت کے ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 26 اگست کے حملوں کے بعد وفاقی حکومت نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سیکیورٹی صورتحال اور جوابی کارروائی کا جائزہ لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مشتبہ افراد کو 3 ماہ کیلئے بغیر ایف آئی آر یا عدالتی احکامات کے حراست میں رکھنا بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق یہی اختیارات 2014 میں آرمی پبلک اسکول پشاور پر تخریبی حملے کے بعد انسداد تخریب کاری ایکٹ کے تحت خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایسے مراکز کے نام مختلف ہوسکتے مگر یہ خیبرپختونخوا کی طرز پر ہی قائم ہوں گے، جن میں آپریشن کے دوران گرفتار مشتبہ افراد ر کھے جاتے تھے۔

قبل ازیں یہ حکمت عملی شمالی و جنوبی وزیرستان، سوات اور دیگر مشتبہ افراد سے متاثرہ قبائلی علاقوں میں استعمال کی گئی، نظر بندی کے سوا بیشتر مراکز بنیاد پرستی کے تدارک اور بحالی کے پروگراموں پر عمل درآمد کیلیے بھی استعمال کیے گئے، یہ پروگرام ہتھیار ڈالنے والے جنگجوئوں کو معاشرے میں دوبارہ ضم کرنے کیلئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment