بالگترفوجی کیمپ کے سامنے لواحقین کا پیاروں کی بازیابی کے لیے دھرنا جاری ہے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

آج بالگتر گڈگی سے دو سگے بھائیوں سمیت چار نوجوان فوج نے حراست میں لے کر قریبی کیمپ منتقل کردیا ہے۔

ان نوجوانوں میں شہید رہنما میر سپاہان کے دو نوجوان بیٹے زمان جان اور ماجد جان کے علاوہ اسی خاندان کے دو اور نوجوان ابوالحسن ولد رحمت اور احساب ولد خلیل سکنہ سری گڈگی بالگتر شامل ہیں۔

میرسپاہان گڈگی کے باشندے تھے اور جبری نقل مکانی کا شکار ہوکر کولواہ کے علاقے ناگ منتقل ہوئے اور کولواہ میں دربدی کی حالت میں فوج نے ایک آپریشن کے دوران اس نہتے انسان کو شہید کردیا تھا۔

ان نوجوانوں کی گرفتاری اور گمشدگی کے خلاف بالگتر کے لوگ بڑی تعداد میں فوجی کیمپ کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں ان میں بڑی تعداد خواتین کی ہے،فوج کی دھونس اور دھمکیوں کے باوجود لوگوں نے اٹھنے سے انکار کردیا ہے۔

لواحقین نے انسانی حقوق کے تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ انھیں فورسز کی جبر سے بچا کر انکے بچوں کو بازیاب کرایا جائے

Share This Article
Leave a Comment