قلات میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، یو بی اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

یونائٹیڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ضلع قلات کے علاقے نرمک میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے گزشتہ شام چھ بجے کے قریب ضلع قلات کے علاقے نرمک تخت کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کی مرکزی کیمپ پر متعدد BM12 کے گولے داغے جو پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے اندر گر کر زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے اور مرکزی کیمپ سے آگ کے شعلے بھڑکتے ہوئے دیکھے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملے کے نتیجے میں قابض پاکستانی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ حملے کے بعد مذکورہ کیمپ پر کوئٹہ کی طرف سے چھ ہیلی کاپٹروں کی ہنگامی آمد اور لینڈنگ کے بعد پھر کوئٹہ کی طرف پرواز کرنا یہ ظاہر کرتا ہے ہمارے سرمچاروں کے حملے کے نتیجے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا اور ان ہیلی کاپٹروں کی آمد یہ واضح کرتا ہے کہ قابض پاکستانی فوج اپنے ہلاک یا زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کر رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment