بلوچستان میں کانگو وائرس کیسز کی تعداد 26 ہوگئی

0
30

بلوچستان میں کانگو وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں سال بلوچستان سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 26 ہوگئی جن میں 5 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

اطلاعات ہیں کہ کوئٹہ سے 55 سالہ عبدالحمید اور لورالائی سے 60 سالہ خان محمد کو کانگو وائرس کے شبے میں گزشتہ روز فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا۔

دونوں مریضوں کا کانگو ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہیں کانگو سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے الگ الگ وارڈز میں منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ 16 اگست کو بلوچستان میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا تھا جبکہ رواں سال اب تک بلوچستان میں 5 افراد کانگو وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here