پنجگور میں ریاستی ڈ یتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے 3 نوجوان ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں جمعہ کے روز فائرنگ کے ایک واقعے میں 3 نوجوان ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت نیاز بلوچ ولد اللہ بخش، زاکر بلوچ ولد عبدین اور امر علی ولد علی جان کے ناموں سے کی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے پروم میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تینوں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

مقامی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ اس واقعے میں ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ ملوث ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں “ڈیتھ اسکواڈ” کی اصطلاح بلوچ قوم پرست حلقوں، انسانی حقوق کے کارکنان اور مقامی سیاسی گروہوں کی جانب سے استعمال کی جاتی ہے۔ ان حلقوں کا دعویٰ ہوتا ہے کہ ایسے گروہ موجود ہیں جو ریاستی اداروں کی حمایت سے کارروائیاں کرتے ہیں۔

Share This Article