قلات میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، یو بی اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میںقلات میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے گزشتہ شام چھ بجے کے قریب ضلع قلات کے علاقے نرمک درنگ کے مقام پر پاکستانی فوج کے گشتی ٹیم پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں قابض فوج کے تین اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوئے جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment