بلیدہ میں مسلح افراد ہاتھوں اغوا بعد نوجوان قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ گردانک میں مسلح افراد نے ایک نوجوان کو اغواء کرکے بعدازاں قتل کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق 26 اگست رات 9 بجے کچھ نامعلوم مسلح افراد نے بلیدہ گردانک میں دکان میں گھس کر حکیم ولد علی مراد کو بندوق کے زور پر اغوا کرلیااور بیس منٹ کے بعد دو کلو میٹر دور گیشتک کے مقام پرانکی گوکیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ حکیم بلوچ ایک تعلیم یافتہ اور کاروباری نوجوان تھے جو پچھلے دس سالوں سے گردانک میں دکانداری میں مصروف تھا۔

Share This Article
Leave a Comment