ضلع گوادر: درجنوں سیاسی کارکنان و صحافیوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے 50 کے قریب سیاسی کارکنوں اور صحافیوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیئے گئے ہیں۔

سنگر نیوزکوباخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع گوادر سے تعلق رکھنے والے 50 کے قریب سیاسی کارکنا ن کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیئے گئے ہیں۔اور ان میں گوادر وپسنی سے تعلق رکھنے صحافی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوادر نے محکمہ داخلہ بلوچستان کو ضلع گوادر سے تعلق رکھنے والے 50 کے قریب سیاسی کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی سفارش کردی جس پر فوری عملدرآمد کیاگیاہے ۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے سیاسی کا رکنان کا تعلق بی وائی سی ،بی این پی، نیشنل پارٹی، حق دو تحریک ہے جبکہ کئی ماہی گیر رہنماؤں کے نام بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پہلی بار صحافیوں کو فورتھ شیڈول میں رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment