کوئٹہ میں 500 سے زائد پولیو ٹیموں کی جعلی مہم چلانیکا انکشاف

0
24

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں 500 سے زائد پولیو ٹیموں کی جانب سے جعلی مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیو ورکرز پر بغیر قطرے پلائے نشانات لگانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

سی ای او ایمرجنسی پولیو سینٹر کا کہنا ہےکہ مانیٹرنگ کے ذریعے یہ ٹیمیں پکڑی گئی ہیں۔

سی ای او کے مطابق 28 ماہ تک پولیو فری رہنے کے بعد بلوچستان ایک بار پھر پولیو کیسز کا مرکز بن گیا ہے،7 ماہ میں 12 کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ 3 اموات بھی ہوئی ہیں۔

بلوچستان بھر میں 9 ستمبر سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ بلوچستان سمیت کے پی کے کے بعض علاقوں میں پولیوں ٹیموں پر قدامت پسندوں کے حملوں اور متعد ورکرز وسیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد پولیو ورکرز میں ایک خوف پایا جاتا ہے اور حکومت انہیں سیکورٹی فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے جس کی وجہ سے وہ بچوں کو قطرے پلائے بغیر محض کاغذی کارروائی پر اکتفاکر رہے ہیں جس سے بلوچستان پھر سے پولیو کیسز کا مرکز بنتا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here