پاکستانی سیکورٹی فورسز کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ڈی ٹی ) کے ہاتھوں جبری گمشدگی و بازیابی کے بعد نوجوان شدیدزخمی حالت میں ہسپتال میں دوران علاج چل بسا۔
نوجوان کی شناخت عزیز احمد ولد افضل خان کے نام سے کی گئی ہے جو ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔
فیملی کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل سی ٹی ڈی نے انہیں گرفتاری بعد لاپتہ کیا اور بعدازاں ان کی بازیابی ظاہر کرکے عدالت پیش کیا۔ اور عدالت نے انہیںبے گناہ قرار دیکر رہائی کا حکم دیا۔
لیکن سی ٹی ڈی نے انہیں دوبارہ اغوا کر لیا اور15 روز قبل عزیز احمد کو خیات آباد ٹول پلازہ پر شدید زخمی حالت میں پھینکا گیا، جسکے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔