پنجگور وتمپ میں دھماکوں کی آوازیں ، فورسز کی آبادیوں پرفائرنگ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مکران ڈویژن کے علاقوں پنجگور اور تمپ میں رات گئے شدیددھماکوں کی آوازیں سنی گئیںاور فورسز کی جانب سے آبادیوں پر مارٹر گولوں کی فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

پنجگور سے مقامی ذرائع بتاتے ہیںکہ گذشتہ شب رات گئے قریب 12 سے 14 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ رات بھر جاری ہے۔

پنجگور کے ایک رہائشی کے مطابق مسلسل بمباری کی وجہ سے وہ سو نہیں سکے۔

انہوں نے کہا، بموں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ایسا محسوس ہوتا جیسے زلزلہ ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تمپ بالیچہ میں فورسزکیمپ کی جانب سے رات گئے گیارہ مارٹر گولے فائر کئے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

بالیچہ میں ایف سی کیمپ کی جانب سے آبادی پرمارٹر گولے فائر ہونے کے بعد تمام موبائل نیٹ ورکس معطل کردیئے گئے ہیں۔

تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ۔

Share This Article
Leave a Comment