پاکستانی فوج نے ہدف بنا کر ماسٹرعبدلخالق کوقتل کیا،بی این ایم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ( بی این ایم)نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے ہدف بنا کر ماسٹر عبدلاخالق کو قتل کیاہے۔

بیان میں کہاگیا کہ شہید ماسٹر عبدالخالق بی این ایم کے کارکن تھے اور پارٹی ہدایات اور پروگرام کے تحت سماجی اور سیاسی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔ پرامن اور نہتے قوم دوست سیاسی کارکن کو پاکستانی فوج نے قتل کیا۔

انہوںنے کہا کہ ماسٹر عبدالخالق ولد دوست محمد چیری مالار آواران کے رہائشی تھے۔ پارٹی آئین کے مطابق کئی مہینے پارٹی کے دوزواہ رہنے کے بعد سال 2018 کو آپ کو باقاعدہ پارٹی کی ممبرشپ دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ بلوچ تحریک آزادی کے ایک سچے ہمدرد اور جہدکار کی حیثیت سے جہد آزادی سے وابستہ ساتھیوں کی مدد میں پیش پیش تھے۔ آپ کو پاکستانی فوج نے 13 اگست 2024 کو اس وقت نشانہ بنا کر قتل کیا جب آپ مالار میں اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ نیشنل موومنٹ شہید عبدالخالق کی جدوجہد آزادی سے وابستگی پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بلوچ تحریک آزادی کا شہید قرار دیتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment