آواران میں فورسز کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر ہلاک ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کہنا ہے کہ آواران کے علاقے مالار میں ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افرادنے حملہ کیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ سمیت راکٹ کے گولے بھی داغے۔

لیویز کے مطابق مسلح افراد کی فورسز پر حملے کے ردعمل میں فورسز نے جوابی کارروائی کی ۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک اسکول ٹیچرہلاک ہوگیا۔

اسکول ٹیچر کی شناخت ماسٹر عبدالخالق کے نام سے ہوگئی۔

واضع رہے کہ فورسز پر مسلح افراد کی جانب سے حملے تواتر کے ساتھ ہوتے رہتے ہیں لیکن فورسزعموماً جوابی کارروائی میں آبادیوں کو نشانہ بناتی رہی ہے ۔ایسے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں فورسز کی فائرنگ سے معصوم و بے گناہ ،خواتین وبچے اور جوان وبوڑھے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment