بلوچستان کے ضلع کیچ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک نوجوان جبری طور پر لاپتہ ہوگیا۔
فائرنگ کا پہلا واقعہ ضلع کیچ کے بلیدہ کے علاقے کوچگ صاحب خان بازار میں ہواجہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔
مقتول کی شناخت ملا رحیم جان ولد انور بتائی گئی ہے تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہ ہو سکے۔
دوسراواقعہ تربت شہر کے سنگانی سر ریاض ٹائیگر محلے میں ہوا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نصیر احمد ولد پیر محمد ساکن ککن نامی شخص ہلاک ہوگیا۔
علاقائی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے ہے۔
تیسرا واقعہ بلیدہ کے علاقے بگ میں پیش آیاجہاں فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔
لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت کمبر ولد امید کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو کل رات ایک بجے کے قریب فورسز نےاس کے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے اس کے بارے کوئی معلومات نہیں۔