بلوچستان بھرمیں ریاستی کریک ڈاؤن و گرفتاریوں کیخلاف کوئٹہ و اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور پاکستان کےدارلحکومت اسلام آباد میں منعقدہ احتجاجی مظاہروں میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان ،طلبہ سیاسی اور سماجی رہنماؤں، خواتین و بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
مظاہرین نے بی وائی سی کے رہنماؤں سمیت تمام گرفتار افراد کی رہائی، گوادر جانے والے راستے پر کھڑی رکاوٹوں کو ہٹانے، گوادر سمیت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریاست طاقت کے ناجائز استعمال سے بلوچ عوام کو ڈرانا چاہتی ہے لیکن گذشتہ پانچ دنوں سے گرفتاری وجبری گمشدگیوں سمیت شہادت کے باوجود عوام اپنے بنیادی حقوق کی حصول کیلئے ریاستی بربریت کے سامنے سرنڈر ہونے بجائے تمامتر ظلم وجبر کے سامنے کھڑا ہے ۔
انہوںنے کہا کہ ریاست بلوچ عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لے ،جس کے نتائج شاید ریاست بھی نہ جھیل پائے۔