بلوچ یکجہتی کمیٹی آج اسلام آباد میں احتجاجی ریلی نکالے گی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جاری ریاستی بربریت و نہتے و پر امن سیاسی کارکنان کی گرفتاری و جبری گمشدگیوں سمیت کریک ڈائون کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی آج بروزبدھ کو پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں احتجاجی ریلی نکالے گی۔

اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل اکائونٹ سے ایک پوست میں کہا ہے کہ گوادر میں ریاستی جبر کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے آج بروز بدھ 31 جولائی کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

https://twitter.com/BalochYakjehtiC/status/1818349327536079067

بیان میں اسلام آباد کے باشعور اسٹوڈنس و لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اس احتجاجی ریلی میں شرکت کرکے بلوچ نسل کشی کیخلاف اس جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ ریلی آج بروز بدھ 31 جولائی سہ پہر 3:30 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔

Share This Article
Leave a Comment