گوادر: تلار میں فورسز کا نہتے عوام پر فائرنگ،ہلاکتوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر میں 60 کلومیٹر پر واقع تلار میں پاکستانی فورسز کا نہتے عوام پر فائرنگ کی ہے جس سے ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں اور متعدد کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں لیکن موبائل فون سروسز کی بند ش کی وجہ سے خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

تلار میں گذشتہ 4 دنوں سے گوادر میں راجی مچی کیلئے جانے والے قافلوں کو پاکستانی فورسز پنے اپنے چیک پوسٹ پر روکے رکاہے جہیں نہ واپس جانے دیا جارہا ہے اور نہ ہی گوادر میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے جوپیا س وبھوک اور شدید گرمی سے نڈھال ہیں جن میں خواتین وبچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

https://twitter.com/BalochYakjehtiC/status/1818298966259515491

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تلار چیک پوسٹ پر فورسز عوام پر براہ راست فائرنگ کر رہاہے۔

کہاجارہا ہے فورسز کی اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں 3 سے زیادہ شرکاء کی موت ہوئی ہے اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے، اور تقریباً 230 گاڑیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

تاہم اس کی آزادی طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ے کیونکہ موبائل فون سروسز گذشتہ 5 دنوں سے مکمل بند ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment