حب میں طوفانی ہوائوں اور بارشوں سے بچی سمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع حب میں گزشتہ شب طوفانی ہوائوں اور بارشوں سے جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر حب اسماعیل ابراہیم نے جام غلام قادر ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ساکران میں رمضان مری گوٹھ سمیت ضلع حب کے دو مختلف مقامات پر دیواریں گرنے سے ایک بچی سمیت 2 افراد ہلاک ہوئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے دیگر واقعات میں 15 افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ وندر کے علاقے میں طوفانی ہواؤں کے باعث آتشزدگی سے بڑی تعداد میں پولٹری کا نقصان ہوا ہے جبکہ اس سے گھروں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جبکہ مالی نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

Share This Article