لاپتہ علی وزیر کی گرفتاری ظاہر ، ڈسٹرکٹ جیل دادو منتقل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور پاکستان کے قومی اسمبلی سابق رکن لاپتہ علی وزیر کی گرفتار ی ظاہر کر کے ان کے خلاف سندھ کے دادو تھانے میں ایک نئی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جس کے بعد انہیں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے انچارج جج امیر علی مہيسر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت میں پیشی کے دوران جج نے پولیس کی استدعا پر ریمانڈ منظور کرتے ہوئے علی وزیر کو ڈسٹرکٹ جیل دادو منتقل کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

یاد رہے کہ علی وزیر کو تقریباً دو سال کے بعد پیر کے روز سکھر سینٹرل جیل سے ضمانت پر رہائی ملی تھی، تاہم رہائی کے چند ہی گھنٹوں بعد انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیر سے بدھ تک انہیں لاپتہ رکھا گیا، جبکہ آج جمعرات کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

Share This Article