لورالائی میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک ، دکی سے 2 نعشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ایک ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دکی سے 2 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔

لورالائی کے علاقے شبوزئی میں ٹرک اور گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

تیز رفتاری کو حادثے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب دکی سے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ندی سے برآمدہوئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دکی کے تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں 2 افراد کی لاشیں ندی سے برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال دکی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہلاک افراد کی شناخت موسیٰ خان ولد میرو، سکنہ پژہ کوہلواور لعل خان ولد رحیم خان، سکنہ چھپر رکنی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Share This Article