بلوچی کے معروف گلوکار نورمحمدنورل شدید علیل ، نجی ہسپتال میں داخل ،آپریشن کافیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچی زبان کے معروف گلوکار نورمحمد نورل شدید علالت کے باعث کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق انہیں طبیعت ناساز ہونے پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طور پر مختلف طبی ٹیسٹ کیے گئے۔

ڈاکٹرز کی ٹیم نے معائنے اور رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ان کے اہم آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، جو جلد متوقع ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ماہر ڈاکٹرز ان کے علاج میں مصروف ہیں۔

اہلِ خانہ اور قریبی ذرائع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نورمحمد نورل کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Share This Article