تمپ : برساتی ندی میں 3 بچے بہہ گئے، دو محفوظ، ایک تاحال لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو: naijanews

بلوچستان کے مکران ڈویژن کے تمپ کے آسیا آباد کے علاقے میں جمعرات کی شام تقریباً 6 بجے افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں چند کم عمر بچے برساتی ندی کا پانی دیکھنے نوکین راہ نذرآباد گئے تھے کہ اچانک پانی کے تیز بہاؤ نے تین بچوں کو بہا لیا۔

ذرائع کے مطابق دو بچے اپنی مدد آپ کے تحت پانی سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے جب کہ ایک بچہ مدثر ولد مسلم ایوب سکنہ آسیا آباد تمپ (عمر تقریباً 9 سے 10 سال) تاحال لاپتہ ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نفری اور مقامی افراد فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article