بلوچ راجی مچی کی حمایت پرفورسز کا کوئٹہ میں مدرسے پر چھاپہ، 2 افراد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی نے گوادرمیں منعقدہ بلوچ راجی مچی کی حمایت کرنے پر مدرسہ جامعہ اسلامیہ صدیقہ کلی پرکانی آباد ہزار گنجی میں چھاپہ مارا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ مولانا خلیل اللہ کی عدم موجودگی میں سی ٹی ڈی نے انکے بھائی احسان اللہ اور ایک طالب علم حافظ تنویر احمد کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچ راجی مچی کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ، رات گئے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے ہیں ، شہوانی پلازہ سے دو درجن سے زائد طالب علموں کو بھی لاپتہ کیا گیا ہے ، تاہم ابتک انکی شناخت نہیں ہوسکا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment