بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ مقامی ٹرانسپورٹرز پاکستانی فوجی کی سہولت کاری اور ان کے سامانوں کی رسد کاحصہ بننے سے گریز کریں۔
میجر گہرام نے مزید کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے دشت، ہوچات میں سرمچاروں نے فوجی قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ایک باروی سرنگ بچھایا۔ فوجی قافلے اپنی حفاظت کے لیے اکثر مقامی لوگوں کو استعمال کر تے ہیں، اس دفعہ بھی فوجی کیمپ کو راشن سپلائی کرنے والے ایک گاڑی کو قافلے میں شامل کیا گیا، بم دھماکہ میں مذکورہ گاڑی باروی سرنگ کی زد میں آیا۔ ہم ایک دفعہ پھر بلوچستان کے تمام مقامی ٹرانسپورٹرز کو اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی صورت پاکستانی فوج کی معاونت سے باز آئیں، بصورت دیگر وہ اپنے نقصانات کے ذمہ دار خود ہونگے۔
پاکستانی فوج نے اس حملے کے بعد مختلف اطراف میں فائرنگ کرنے کے ساتھ مارٹر کے گولے بھی فائر کیے، میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ لوگ پاکستانی فوج کے قافلوں انکے معاون کاروں سے دور رہیں سرمچار انکو کسی وقت بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔