شام: الحسکہ میں ترکی نے شہریوں کے مکانات مسمار کردیے

0
271

شام میں ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ ترک فوج نے شمال مشرقی علاقے الحسکہ میں مقامی شہریوں کے بڑی تعداد میں گھر مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں فوجی بنکروں میں تبدیل کردیا ہے۔

“ایزدینا” فاﺅنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے شمال مشرقی شام میں شہریوں کے گھروں کو فوجی کیمپوں میں تبدیل کرنے کے لیے کئی مکانات مسمار کردیے جب کہ شہریوں کے کئی گھروں پرقبضہ کرلیا گیا ہے۔

“ایزدینا” فاﺅنڈیشن کی ٹیم نے الحسکہ شہر میں شہریوں کے ترکی کےہاتھوں مسمار ہونے والے گھروں اور ان پر ترک فوج کے قبضے کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

انسانی حقوق گروپ نے الحسکہ میں مشرقی راس العین اور ابو راسین میں مسماری سے قبل سیٹلائٹ سے جاری کردہ تصاویر کے ساتھ ساتھ مسماری کے بعد کے مناظر جاری کیے ہیں۔

“ایزدینا” کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے الحسکہ میں اپنی فوجی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے شہریوں کے گھروں کو فوجی چھاﺅنیوں میں تبدیل کردیا ہے۔ ترک فوج کی طرف سے الحسکہ کی آبادی کو سیرین ڈیموکریٹک فورسز سے وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے۔

انسانی حقوق گروپ کے مطابق ترک فوج نے دو ماہ سے راس العین میں لوگوں کو اپنی میتیوں کی مقامی قبرستانوں میں تدفین سے بھی محروم کررکھا ہے۔ اس گاﺅں میں کم سے کم 200 گھرہیں جن میں رہائش پذیر بیشتر شہری زراعت پیش ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here