پاکستان کے افغانستان سے ملحق علاقہ جنوبی وزیرستان میں ایک بارودی سرنگ دھماکےکے نتیجے میں 2 بچے ہلاک ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق دھماکا جنوبی وزیرستان میں سراروغہ کے علاقے بنگے والا میں ہوا۔
ڈی پی او کے مطابق دھماکا بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 2 بچے ہلاک ہوگئے۔