سوئی میں قبائلی تصادم سے 3 افراد ہلاک ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے سوئی میں ایک قبائلی تصادم میں 3 افراد قتل جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

سوئی کے نواحی علاقے دلبر مٹ میں ہوتکانی قبیلے کے مسوانی اور لالیزی ٹکر کے درمیان لڑائی ہوئی۔

مسوانی کے کچھ لوگ شاری دربار سے آ رہے تھے کہ جنگھیان اوٹغ کے مقام پر لالیزی نے گھات لگا کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بگن ولد عبداللہ اور زین ولد یعقوب موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں لاغری ہوتکانی کا ایک شخص ہلاک اور دو افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment