بلوچستان کے علاقے نصیر آباد اور پنجگور میں قبائلی تصادم اور روڈحاثے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
نصیراباد کے علاقے پولیس منجھو شوری تھانہ کی حدود میں رڈ قبائل کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
نصیراباد کے علاقے زہری پل کے قریب در محمد پر مخالفین نے فائرنگ کردی ،جان بچانے کی خاطر در محمد رڈ نے پٹ فیڈر کے اندر چھلانگ لگا دی جس سے وہ ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔
واقع کی اطلاع ملنے پر مقتول در محمد کے ورثا نے مخالفین کے گوٹھ پر حملہ کرکےفائرنگ شروع کردیا جس سے دونوں گروپوں سے دو افراد عبدالحلیم اور نزیر احمد ہلاک ہوگئے ۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی منجھو شوری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورلاشوں کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق واقع کی وجہ سیاہ کاری بتائی جارہی ہے ۔
پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
دوسری جانب پنجگور میں گرمکان فٹبال چوک پر مال بردار کوچ کی ٹکر سے ایک نوجوان ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پنجگور گرمکان فٹبال چوک پر مال بردار کوچ نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا جس ایک نوجوان موقع پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگئے۔
لاش اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ہلاک نوجوان کی شناخت سنجر ولد عبد الرشید ساکن گرمکان پنجگور اور زخمی کی عبدالوارث کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بس کو قبضے میں لیکر کلینر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا ہے۔
ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔