کوئٹہ مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف منگچر میں شاہراہ پر دھرنا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کال پر منگچر میں بھی جوہان کراس منگچر بازار کے قریب باب ایریا میں خواتین مظاہرین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

دھرنا کے باعث دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

اس موقع پر مظاہرین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی پر پُرامن مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت عمل ہے جس پر پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہیں ہم تمام گرفتار مظاہرین کی رہائی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment