ہرنائی میں جلسہ کرنے پر پی ٹی ایم کے 3رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں جلسہ کرنے پر پی ٹی ایم کے 3رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

پشتون تحفظ موومنٹ ہرنائی کے جن رہنمائوں  کیخلاف مقدمات درج کرلیاگیا ہے ان میں حفیظ شاہ، یوسف شاہ اور فضل الرحمن شاہ شامل ہیں۔

مذکورہ رہنمائوں کیخلاف کو گزشتہ روز ہرنائی بازار میں مین چوک پر احتجاج و جلسہ کرنے پر ہرنائی پولیس کی جانب سے 342 ت پ، 341 ت پ، 147,149, اور 188 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment