بھارت: مسافر بس دودھ کے ٹینکر سے ٹکراگئی، 18 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بھارتی ریاست اتر پردیش میں بدھ کی صبح لکھنؤ اور آگرہ ایکسپریس وے پر ایک ڈبل ڈیکر بس دودھ کے ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے اب تک کی اطلاع کے مطابق، کم از کم 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں سے بہتوں کی حالت سنگین ہے، اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ ضلع اناؤ کے پاس پیش آیا، جہاں ضلع مجسٹریٹ گورانگ راٹھی نے بتایا کہ بس بہار کے ضلع موتیہاری سے دہلی جا رہی تھی اور بس نے دودھ کے ٹینکر کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ٹکر کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے اور مسافر گاڑی سے باہر گرنے لگے۔

ان کا کہنا تھا، آج صبح تقریباً سوا بجے، موتیہاری، بہار سے آنے والی ایک پرائیویٹ بس، دودھ کے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں اٹھارہ لوگوں کی جانیں چلی گئیں، اور 19 دیگر زخمی ہو گئے۔

Share This Article
Leave a Comment