بلوچ عوام راجی مُچی” کو کامیاب بنانے کیلیے اپنی تمام تر قومی ذمہ داریوں کا ادراک کرے ، بی وائی سی

0
45

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عصر حاضر میں بلوچ قوم کو درپیش مشکلات سے ہر ذی شعور شخص واقف ہے پچھلے سات دھائیوں سے جاری جبر، استحصال، فوجی بربریت، جبری گمشدگیاں، مسخ شدہ لاشیں، قاتل سڑکیں، ویران تعلیمی ادارے، اور انسان حقوق کی جاری دیگر پامالیاں اپنے انتہا کو چھو رہی ہیں، جس کی وجہ سے بلوچ بحیثیت قوم ایک باقاعدہ نسل کشی کاسامنا کررہی ہے۔

انھوں نے کہا ہےکہ اس بلوچ نسل کشی کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی ایک عوامی مزاحمتی تحریک چلارہی ہے ، جس کا مقصد بلوچ نسل کشی کے خلاف بلوچ سماج کے تمام سماجی و سیاسی قوتوں سمیت بلوچ عوام کو متحد و یکجاہ کرنا ہے اور بلوچ نسل کشی کے خلاف بحیثیت قوم اجتماعی طور پر ایک عوامی مزاحمتی تحریک کے ذریعے بلوچ سرزمین سے بلوچ نسل کشی کا مکمل خاتمہ کرکے ایک منظم ، خوشحال و ترقی یافتہ بلوچ سماج کے لیے راہموار کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچ نسل کشی کے خلاف 28 جولائی 2024ءکو گوادر میں” بلوچ راجی مُچی” ( بلوچ قومی اجتماع) منعقد کرنے جارہی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی تحریک عوامی مدد و تعاون کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے ہیں ، بلوچ یکجہتی کمیٹی کو شروع دن سے اس تحریک میں بلوچ عوام کی بھر پور مدد و تعاون حاصل ہے، اس لیے آج بلوچ نسل کشی کے خلاف یہ تحریک آج مظبوط و منظم صورت میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ آج ایک مرتبہ پھر ہم بلوچ عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ “بلوچ راجی مُچی” کو کامیاب بنانے کیلیے اپنی تمام تر قومی ذمہ داریوں کا ادراک کرکے اس تحریک کی بھر پور مدد کریں، بلوچ سماج کا ہر شخص اپنے حیثیت اور صلاحیتوں کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ہر طرح کی مدد و تعاون کریں۔
بلوچ راجی مُچی کے تیاریوں میں حصہ لینے، اپنے صلاحیتوں کے ذریعے مدد کرنے اور کسی بھی قسم کا تعاون کرنے کے لیے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آفیشل وٹس اپ نمبر پر رابطہ کریں ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی انجان شخص یا گروپ کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آفیشنل چندہ رسید کے بغیر ہرگز چندہ مت دیں اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے نام پر ہونے والے ایسے کسی بھی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاح فوری طور پر مرکزی وٹس اپ نمبر پر کریں ۔ جبکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے نام پر چندہ دینے سے قبل اس بات کی مکمل طور پر تصدیق کریں اس شخص یا گروپ کا تعلق بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ہے اور اس کے پاس بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آفیشل چندہ رسید ہے، اس کے علاوہ آپ تصدیق کے لیے مرکزی وٹس اپ نمبر اور مرکزی سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here