شمالی و جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں کیپٹن سمیت 8اہلکار ہلاک

0
63

پاکستان میں افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فورسز پر مسلح حملوں میں کیپٹن سمیت 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اس سلسلے میں پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوںکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 سپاہی ہلاک ہوگئے جن میں سپاہی اسداللہ، سپاہی محمد سفیان اور این سی بی زین علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزیددعویٰ کیا ہے کہ پیر کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد ہلاک جبکہ 2 دحملہ آوربھی ہلاک ہوگئے تھے۔

ترجمان پاکستانی فوج کا کہنا تھا کہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کی عمر 24 سال تھی اور ان کا تعلق پنجاب کے شہر راولپنڈی سے تھا۔

دوسری جانب علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں عسکریت پسندوں پاکستانی فورسز پرحملے کئے ہیںجس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ فورسز کے اہلکار نورک مدرسہ سے تپی میں واقع اپنے پوسٹ جا رہے تھے کہ اسی دوران مسلح افراد نے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کیپٹن اسامہ سمیت 3 اہلکارہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

اسی طرح جنوبی وزیرستان لوئر وانا تحصیل برمل میں سکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل ٹیم پرمسلح افراد کے حملے میں2اہلکارہلاک اور 10اہلکارشدیدزخمی ہوئے۔

جبکہ خامرنگ میں ایف سی کے اہلکاروں پر عسکریت پسندوں کے ایک اور حملے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے زین اور ایک ایف سی اہلکارہلاک ہوا جبکہ حوالدار ارشد، طاہر ،اسماعیل،ہادی حسین،محمد رفاق،لانس نائیک عزیز ،نائیک رضوان ،سپاہی پپوں خان ، آفتاب اور خیال زخمی ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here