باجوڑ میں پاکستانی فورسز پر حملہ ،2 افراد ہلاک

0
51

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پُل کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک جبکہ پولیس اہلکار، خاتون اور بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او مردان کے مطابق تخت بھائی میں جلالہ کے قریب دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، گاڑی جیسے ہی پُل سے گزری زور دار دھماکا ہوا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مردان کے علاقہ تخت بھائی جلالہ پل کے قریب دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے اسکی مذمت کی اور 2 افراد کے ہلاک ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا جبکہ لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here