پشین سے لاش برآمد،تربت سے لاپتہ نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پشین سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ تربت سے ایک لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگیا ہے۔

ضلع پشین کے خانوزئی کے علاقے کلی دپ سے ایک شخص کی لاش برآمد کر لی گئی ہے ۔

پشین کی تحصیل خا نو زئی کے کلی دپ سے ایک شخص کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے جس کی شناخت غلام قادر ولد محمد رسول کے نام سے ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں مزید کا رروائی جا ری ہے ۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت کے علاقے آپسر سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ولید یوسف بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیاہے۔

ولید یوسف کو تربت کے علاقے آپسر سے 27 جون کی رات کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا گیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment