بلوچستان کے کوہ سلیمان میں معدنیات کے نئے ذخائر کی تلاش شروع

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے کوہ سلیمان کے علاقے میں معدنیات کے نئے ذخائر کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

حکومت پاکستان کے ادارے ایس آئی ایف سی نے اپنے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان کے کوہ سلیمان کے علاقے میں معدنیات کے نئے ذخائر کی تلاش کی فزیبلٹی اسٹڈی (Feasibility Study)، پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ (Public Private Partnerships) اور ریگولیٹری فریم ورک (Regulatory Frameworks) کے ذریعے فراہم کردی گئی ہیں جس کے باعث ٹوپو جیولوجیکل میپنگ (Topo Geological Mapping) سے ممکنہ معدنی ذخائر کی نشاندہی ہوسکے گی۔

اپنے رپورٹ میں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ریکوڈک مائننگ کمپنی (RDMC) نے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی (CSR) پروگرامدی ہنر فانڈیشن (THF) کے ساتھ معاہدے کے تحت چاغی میں نوجوانوں کے لیے پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ کان کنوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف سہولیات،جن میں ہسپتال، ڈسپنریاں، ہیلپ لائنز اور ان کے بچوں کیلئے سکول جبکہ مختلف مواقع پر مالی امداد کے اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ایس آئی ایف سی نے ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیےکی پرفارمنس اینڈی کیٹرز(KPIs) کو نافذ کردیا ہے جس کے بعد قائم کردہ معیارات کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔

ایس آئی ایف سی کا قیام پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اوردیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ کان کنی اور معدنیات کے شعبے کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہوا۔

Share This Article
Leave a Comment