محکمہ خوراک بلوچستان میں کرپشن کا بڑا انکشاف، گندم کی 15 لاکھ بوریاں غائب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

محکمہ خوراک بلوچستان میں کرپشن کا بڑا انکشاف ہوا ہے جہاں15لاکھ گندم کی بوریاں چوری اور بدعنوانی کی نذر ہوگئیں ۔

بلوچستان حکومت چوری شدہ گندم پر روزانہ 20لاکھ روپے سود کمرشل بینکوں کو ادا کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک نے 2008سے2013 کے دوران گندم کی خریداری کے لیے کمرشل بینکوں سے 2ارب 70کروڑ روپے کا قرضہ لیا تھا۔

محکمہ نے گندم فروخت کرکے کمرشل بینکوں کو یہ قرضہ ادا کرنا تھا،تاہم گندم چوری اور خوردبرد ہونے کی وجہ سے مذکورہ رقم کی ادائیگی نہیں ہوسکی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس رقم سے خریدی جانے والی گندم کی15لاکھ بوریاں چوری اور کرپشن کی نذر ہوگئی ہیں۔قرض کی واپسی نہ ہونے سے سرکاری خزانے سے بینکوں کو روزانہ سود کی مدمیں 20لاکھ روپے ادا کرنے پڑرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے ہائیکورٹ کو محکمہ خوراک کے قرضے کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومت گندم خریداری کے لیے مختص 5 ارب روپے سے کمرشل بینکوں کو قرض ادا کرے گی۔

Share This Article
Leave a Comment