کوئٹہ: ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف دھرنا تیسرے روز بھی جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین کا دھرنا آج تیسرے روز بھی دھرنا جاری ہے۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں جاری دھرنے میں لواحقین نے سڑک کو بلاک کرکے ہر قسم کے آمد و رفت کے لئے مکمل بند کردیا ہے۔

گذشتہ دنوں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ لواحقین نے مذاکرات بھی کئے تاہم مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی صورت میں دھرنا جاری ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے ظہیر بلوچ کی بازیابی تک دھرنا جاری رہے گا جبکہ گذشتہ روز ظہیر بلوچ کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا تھا ۔

Share This Article
Leave a Comment