بلوچستان کے علاقے آواران کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیاہے۔
آواران بیدی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ولد حاجی محمد اسلم کو یکم جون 2024 کو فورسز نے جبراً اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔
ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران کے آپریٹنگ تھیٹر (او ٹی) اسسٹنٹ تھے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کو لاپتہ کیےآج 29 دن گزر چکے ہیں تاہم انہیں منظر عام پر نہیں لایا گیا اور نا ہی ڈاکٹر کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم کی جارہی ہے کہ اس کا جرم کیا ہے؟
عبد الحئی کی خاندان نے تمام انسانی حقوق کے تنظیموں اور ہیومن رائیٹس ایکٹیوسٹز سے اپیل کی ہے کہ مشترکہ طور پر ڈاکٹر کے باحفاظت بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں۔
خاندان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کمپیئن کا بھی اعلان کیا ہے ۔