پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی کے مختلف علاقوں سے 9 گھنٹوں کے دوران پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے 10 افراد کی لاشیں ملنے کاا نکشاف ہوا ہے ۔
کہا جارہا ہے کہ کراچی میں اتوار کے روز صبح سے رات تک محض 9 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
لیاری لاشاری محلہ کے ایم سی گراؤنڈ کے فٹ پاتھ سے 3 افراد کی لاشیں پائی گئیں۔
اس سے قبل گولیمار، جہانگیر روڈ، لانڈھی کی گودام چورنگی، ڈیفنس کے فیز7، اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 15 اور خمیسو گوٹھ سے مجموعی طور پر7 افراد کی لاشیں ملیں۔
حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام لاشیں نشے کے عادی افراد کی ہیں جنہیں سردخانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
کسی لاش کی بھی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
واضع رہے کہ بلوچستان ،خیبر پختونخوااور سندھ میں متعدد قوم پرست ،انسانی حقوق کارکنان اور حکومت و ریاستی پالیسیوں کے ناقدین ہزاروں کی تعداد میں فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہیں جنکی وقفے وقفے سے مختلف علاقوں سے لاشیں برآمد ہوتی رہی ہیں ۔
قیاس کیا جارہا ہے کہ کراچی میں گذشتہ 9 گھنٹوں کے دوران برآمد ہونے والی لاشیں ممکنہ طور پر لاپتہ افراد کی ہونگی جنہیں لواحقین کو دکھائے بغیراور بناشناختی پیریڈ میں گزارے خاموشی سے دفنایا جائے گاجو ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے۔