پاکستان کے صوبہ پنجاب کے تحصیل مظفر گڑھ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے ایک ریٹائرڈ اہلکار ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے ریٹائرڈفوجی اہلکار کی شناخت صوبیدار شاہ بیگ گوپانگ کے نام سے ہوگئی ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے صوبیدار شاہ بیگ کومظفر گڑھ کے تحصیل علی پور میں عدالت کے سامنے دن دھاڑے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ ریٹائرڈ صوبیدار شاہ بیگ گوپانگ کو مظفر گڑھ کے تحصیل علی پور میں اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا جب وہ پیشی کے بعد عدالت سے گھر جارہا تھا۔
حملے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔