بلوچستان کے علاقے زیارت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا۔
جمعہ کو زیارت میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے لیویز سپاہی گل زمان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
لیویز نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔